Dievs. Daba. Darbs.
– Anna Brigadere
/Anna Brigadere/ خدا ۔ قدرت ۔ کام
ہمارے دور میں زندگی میں پیش آنے والی حقیقی مشکلات میں سے ایک اہم مشکل انسان کا معاشرتی زندگی میں اچھے طریقے سے رہنے کی قابلیت حاصل کرنے میں دشواری کا پیش آنا ہے۔ایک دوسرے سے تعاون نہ کر سکنا، ذمہ داری کی کمی، روحانی نشاندہی کا نہ ہونا، زندگی کے مقصد کو نہ سمجھنا اور مختلف رویوں کے اسباب، نتائج اور انجام کو نہ سمجھ سکنے کی وجہ سے جدید دور کے نوجوان اس معاملے میں بے بس ہیں کہ وہ معاشرے کا احسن حصہ بن سکیں۔ شینگین زون اور یورپی یونین سے آ رہےلوگوں کی بنیادی مشکلات میں زبان(بولی) کی تبدیلی کی وجہ سے نقظہ نظر پیش نہ کر سکنا، مقامی روایات اور عادات کو سمجھ نہ سکنا اور مقامی رویوں سے نا واقف ہوناشامل ہیں۔
شہر کے نوجوان خاص طور پر وہ جو ماں اور دادی کے زیر اثر ہوتے ہیں وہ زیادہ تر خاندان میں مردوں کے کردارکو سمجھ نہیں سکتےنہ ہی زندگی کو ایسے نقطہ نظر سے دیکھ سکتے ہیں جیسا کہ مردوں کو دیکھنا چاہیے اور نہ ہی مردوں کی طرف سے ادا کی جانے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں اور زندگی کے بارے میں اُنکا تجربہ نا کافی ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کی عادت، نقطہ نظر پیش نہ کر سکنا(عام استعمال کی جانے والی زبان سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اپنے اردگرد کے ماحول ،عوامی اجتماع کی جگہوں پر اور سکول میں اساتذہ کے ساتھ بات کرنے میں دشواری ہونا ، وغیرہ )، خوداعتمادی اور خود بیداری کی کمی( جو کہ الکوحل اور منشیات کا سبب بنتی ہے)کی وجہ سے خود کو مطمئن کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
لیٹوین شہریوں کے لئے اور اس کے ساتھ ہی دوسرے لوگ جو کہ لیٹوین رسم و رواج اور زبان کو سمجھنا چاہتے ہیں ہم ایک موقع فراہم کر رہے ہیں کہ لیٹوین زندگی کے طریق کار ، روایات ، رہن سہن اور زبان کو گہرائی کے ساتھ سمجھا جا سکے۔
اس منصوبے میں حصہ لینے والے لوگوں کے لئے اور ایسے لوگوں کے لئےجو کہ اُن ملکوں سے آئے ہیں جو یورپی یونین کا حصہ نہیں ہیں ایسی معلومات فراہم کی جائیں گی جو کہ اُنہیں یورپ میں رہنے کے بنیادی اصولوں ، حقوق و فرائض، طرز عمل، لوگوں کے ساتھ بات چیت کا انداز اور اپنا نقطہ نظر پیش کر سکنےکے طریقہ کار سے آگاہ کریں گی۔
"وشناوا موناسٹری پراجیکٹ" کی تنظیم نے یورپ میں "وائیٹ پراجیکٹ"(بالٹائس پراجیکٹ) کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ جس کا مقصد نو جوانوں اور خاص طور پر انیس سال سے کم عمر لڑکوں کی مختلف معاملات میں مدد کرنا ہے جس کی تفصیل نیچے درج ہے۔دراصل ہم نے اپنے اُن کاموں کو ایک نام اور شکل دی ہے جو کہ ہم پچھلے پانچ سال سے کر رہے ہیں۔
ہمارا اصولِ عمل ہے (ڈائیوس، ڈابا،ڈاربس) یعنی کہ (خدا، قدرت، کام)، اور اس کے ساتھ ساتھ آفاقی طریقہ کار کے ذریعے شخصیت کی مکمل تعلیم اور زندگی کے مشکل مراحل کو حل کرنے کا طریقہ کار وضع کرنا ہے۔کسی بھی کام کے ماحول میں تبدیلی ، حالات اور مشکلات کا جائزہ لینے اور روحانی اقدار کو استوار کرنے سے بہت ہی زبردست نتائج مرتب ہوتے ہیں۔
تنظیم کی ترجیحات کی مناسبت سے"وشناوا موناسٹری پراجیکٹ" (جوکہ یورپ میں ہے) رپبلک آف لیٹوین اور یورپی یونین کےتنظیمی استحقاق، قانونی اورانضباطی دفعات کے حوالے سےان امور پر کام کرے گی۔
ہم کسی بھی قوم ، نسل ، مذہب اور اُس سے تعلق رکھنے والوں کوپروگرام میں شمولیت کے لئے قبول کرتے ہیں۔ ہم مکمل طور پر غیر سیاسی جماعت ہیں اورہم مذہبی منافرت یا اپنے مذہب کے زبردستی نفاذ کی کوشش نہیں کرتے۔ ہم سچائی کے ساتھ یقین رکھتے ہیں کہ کام میں ایک دوسرے کی مدد کرنے سے اور ایک دوسرے سے اپنی رائے کا تبادلہ خیال کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
ہر کوئی اور ہر ایک، تمام اشخاص۔۔۔۔ سب منفرد اور قیمتی انسان ہیں۔ وہ ہم سے سیکھ سکتے ہیں اور ہم اُن سے سیکھ سکتے ہیں۔


