top of page

ایک نوجوان لڑکے کے لئے (والدین یا کفیل کی اجازت کے ساتھ)ہم ایسی سہولت فراہم کرتے ہیں کہ وہ گھریلو ماحول (خاندان کے ساتھ )میں رہے۔ اس پروگرام کے دوران ہر شخص کی اپنی ذمہ داریاں ہوں گی اور حصہ لینے والے ایک ہی ماحول میں رہیں گے، مل کر کھائیں گے، مختلف موضوعات پر مل کر گفتگو کریں گےجو کہ نوجوان نسل کی ضروریات کے  مطابق ہوں گے۔ باقاعدگی سے سفر کریں گے100 سال پرانے فام ہاوس کی طرف جو کہ مخصوص جگہ (نیشنل پارک آف گیوا) پر موجود ہے۔یہاں آپ کے پاس موقع ہو گا کہ پالتو جانوروں سے ملیں اور ساتھ ہی دیہاتی زندگی میں رہیں اور اُسکا تجربہ حاصل کریں۔

ماحول کو بہتر بنانے کے لئے یہاں پر ایک پارک ہے جہاں پرآپ رولر اسکیٹس ( ٹائر والے بوٹ)اور کچھ دوسرا کھیل تفریح کا سامان کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو مہیا کر سکتے ہیں ایک ڈرائینگ کورس یا یورپی یونین کے ایسے اصول و قوائد کا کورس جو کہ یورپی یونین میں رہنے کے لئے موزوں ہے۔کچھ خاص قسم کے معاملات میں کچھ مخصوص لٹریچر کو پڑھنے کی بھی ضرورت ہو گی۔ایک نوجون لڑکا جس کی پرورش صرف خواتین کے ماحول میں ہوئی ہو(صرف ماں اور/یا دادی کے ساتھ) اُس کے لئے پبلک سائونا پر جاناایک اچھا تجربہ ہو گا

ہمارے ساتھ رہنے سے نوجوان لڑکے مصروف رہیں گے اور سیکھیں گے، اپنا خیال رکھنے کے بنیادی اصول اور گروپ کے ساتھ رہنے کے طریقےاور خود اپنی حوصلہ افزائی کے کام کریں گےاور وہ آوارہ نہیں پھریں گے، الکوحل اور منشیات استعمال نہیں کریں گے اور اپنا ٹائم کمپیوٹر گیمز کھیلنے میں استعمال کریں گے۔

"وائیٹ پراجیکٹ" میں ایک دن سے لے کر دو ہفتوں تک حصہ لیا جا سکتا ہے۔

 

"وائیٹ پراجیکٹ" میں حصہ لینے کے دوران حصہ لینے والوں کو دن میں چار بار سبزیوں والی خوراک فراہم کی جائے گی۔لمبے عرصے تک حصہ لینے کی صورت میں سونے کی جگہ ، نہانے کی جگہ اور کپڑے دھونے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اگرحصہ لینے والے نوجوان کا گورنمنٹ کے ساتھ یا قانون لاگو کرنے والےاداروں کےساتھ کوئی تنازعہ ہے تواسے قانونی مدد فراہم کی جائے گی اور اس کے والدین کو قانونی مشورہ فراہم کیا جائے گا۔

جو لوگ یورپی یونین کے شہری نہیں ہیں انہیں دعوت نامہ فراہم کیا جائے گااوراس کے ساتھ ہی ضروری کاغذات کا انتظام کر کے ویزہ لگوایا جا ئے گا۔

"وائیٹ پراجیکٹ" میں حصہ لینے کے لیے آپکو معاوضہ ادا کرنا ہوگا(یہ سروس مفت نہیں ہے)

 

مہربانی فرما کر ہمارے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

@2016 Baltais projekts | Vietne veidota Wix.com

  • Vkontakte Social Icon
  • Facebook B&W

We are supported by:

bottom of page