top of page

"دی وائیٹ پراجیکٹ" اُن لوگوں کے لئے جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے تجویز کرتا ہے کہ زندگی کی مشکلات سے بھاگنا یا چُھپنا نہیں چاہیے اور نہ ہی اُنہیں دوسروں سے چُھپانا چاہیےبلکہ فعال طور پر اُن کا حل ڈھونڈنا چاہیے۔ بعض اوقات کچھ ایسی مشکلات پیش آجاتی ہیں جن کا حل پیسوں کے ذریعے نہیں نکالا جا سکتا، بلکہ بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ایک مشکل بات یا چیز دوسری بہت سی مشکلات کی وجہ ہوتی ہے۔ اس قسم کے ناقابل برداشت ماحول سے نکلنے کے لئے بعض اوقات آپکو ہجرت (ملک سے باہر جانا)کرنے اور روزانہ کے کاموں میں تبدیلی لانےکی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کچھ بھی نہ کرنے سے بہتر ہے کہ کچھ نہ کچھ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی مشکل کے بارے میں گفت و شنید کرتے رہنا چاہیےکیونکہ حل ہمیشہ آپکے قریب ہی کہیں موجود ہوتا ہے۔ بعض اوقات کوئی شخص شرم محسوس کرتا ہے اور اپنے مسائل کے بارے میں کُھل کر بات نہیں کرتا اور نہ ہی انہیں ترتیب دیتا ہے۔ وہ نہ تو اپنے وجو کی حقیقت کو قبول کر سکتا ہے اور نہ ہی اسکا کوئی حل نکالتا ہے۔

 

"وائیٹ پراجیکٹ " کے پروگرام میں شامل ہونے والا ایسے مشترکہ کام کا حصہ ہو گا جس میں عمارت اور علاقے کی دیکھ بھال شامل ہو گی اور یہ پروگرام "وشناوا موناسٹری پراجیکٹ یورپ" کے متعلق ہو گا۔

 

ہم اُس شخص کے اصل مسائل پر باتیں کریں گےاور ان مسائل کو حل کرنے کا راستہ نکالیں گے۔ ہم زندگی کی اہم چیزوں کو ترتیب دینے میں مدد کریں گےاور موجودہ مسائل کو سلجھانے کا طریقہ کار وضع کریں گے۔

 

اگر درخواست دی گئی تو ہم قانونی چارہ جوئی، پولیس اور ترکِ وطن کے معاملے  میں بھی مددفراہم  کریں گے ۔

"وائیٹ پراجیکٹ" میں شمولیت ایک دن (ایک گھنٹے کی مشاورت) سے لے کر دو ہفتے تک ہو سکتی ہے۔ اس دوران پروگرام میں حصہ لینے والوں کو دن میں چار وقت سبزیوں والا کھانا فراہم کیا جائے گا۔اور اگر زیادہ عرصہ تک رہنا پڑے تو سونے کہ جگہ اور کپڑے دھونے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

 

اگر اس پروگرام میں حصہ لینے والے کواس کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے  زیادہ عرصہ تک رکنا پڑے تو اس کے وقت کے دورانیہ کو بڑھا دیا جائے گایا پھرایسا بھی ہو سکتا ہےکہ اُسے "وشناوا موناسٹری پراجیکٹ یورپ" کے دوسرے پرگراموں میں حصہ لینے کا موقع ملے۔

 

جو لوگ یورپی یونین سے باہر رہتے ہیں ان کے لئے ہم دعوت نامہ اورضروری کاغذات حاصل کرنے میں مدد کریں گے تا نکہ وہ یورپین یونین ویزا حاصل کر سکیں۔

"وائیٹ پراجیکٹ" میں حصہ لینے کے لئے آپ کو معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔(یہ

مفت سروس نہیں ہے)

 

مہربانی فرما کر ہم سے رابطہ کریں۔ 

@2016 Baltais projekts | Vietne veidota Wix.com

  • Vkontakte Social Icon
  • Facebook B&W

We are supported by:

bottom of page